اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے سنجیدہ مسئلہ کودہشتگردی سے جوڑ کر جامع مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے،کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا،کشمیری عوام کی جانب سے حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں، پاکستان عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا احساس …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا یوم سیاہ کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے سنجیدہ مسئلہ کودہشتگردی سے جوڑ کر جامع مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے،کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا،کشمیری عوام کی جانب سے حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں، پاکستان عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا احساس دلا رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکا جاسکے۔بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالتی قتل عام اور بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے لئے مختلف ملکوں میں رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیراور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔مشیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے سربراہوں اور اسلامی تعاون تنظیم کو مکتوب لکھے ہیں جس میں ان پر زور دیاگیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی بربریت انسانی حقوق کی تنظیموں کے نوٹس میں لائیں اور اس کے خلاف احتجاج کریں۔








