مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میںافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

114
APP36-04 AMRITSAR: December 04 - Adviser to the Prime Minister on Foreign Affairs Sartaj Aziz in a meeting with the Afghan President Ashraf Ghani on the sidelines of Heart of Asia Ministerial Conference. APP

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میںافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغانستان کے استحکام کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کے شہر امر تسر میں ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کی سائیڈ لائن پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان صدر کے دوران ہونے والی ملاقات میںدوطرفہ باہمی تعلقات سمیت خطے میں پائیدار امن، افغانستان کے استحکام اور ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ پر امن افغانستان خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔