اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہبلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کے بیان کی ان کے اپنے ملک میں بھی مخالفت کی جارہی ہے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کے پر امن حل کے لیے بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہبلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کے بیان کی ان کے اپنے ملک میں بھی مخالفت کی جارہی ہے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کے پر امن حل کے لیے بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے جبکہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں اور اب دنیا کے تمام ممالک بھی یہی کہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے مذاکرات ہی اس مسئلے کا پر امن حل ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہماری نیک نیتی تو واضح ہے جبکہ بھارت صرف دہشت گردی پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہو گی تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت مل سکے اسلیے دنیا بھر میں ہماری مذاکرات کی پیشکش کو سراہا بھی جا رہا ہے، بھارت جو کہ مسلسل کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کر رہا ہے لیکن پاکستان کے لیے کشمیر کا مسئلہ ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس لئے جب تک اس مسئلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوتی دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری ممکن نہیں لیکن ہم لائن آف کنٹرول پر فائرنگ یا کشیدگی بھی نہیں چاہتے کیونکہ ہم امن کے خواہاں ہیں








