مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں بھارت کی طرف سے انٹرسپٹ میزائل کے تجربے کے معاملے پر تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں‘ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ اپنی سرزمین اور عوام کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں‘ بھارت کی طرف سے سٹریٹجک خطرات کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں بھارت کی طرف سے انٹرسپٹ میزائل کے تجربے …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں‘ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ اپنی سرزمین اور عوام کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں‘ بھارت کی طرف سے سٹریٹجک خطرات کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں بھارت کی طرف سے انٹرسپٹ میزائل کے تجربے کے معاملے پر تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے‘ ہم اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہیں اور اس حوالے سے ہم اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply