36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی...

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، ٹیکس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پیٹرن انچیف فواد اعجاز خان کر رہے تھے۔ وفد نے ٹیکس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ریفنڈ و ریبیٹ کے کیسز جلد حل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے وفد کو ریفنڈز کی ادائیگی کے معاملہ پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کاروباری برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں ہر ممکن طریقے سے سہولیات فراہم کرے گی اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=85081

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں