اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے قومی خبر رساں دارہ (اے پی پی)کے ڈائریکٹر عبدالجبار زکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کا رتبہ دنیا کی سب سے عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے، ماں کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ والدہ کی دعائیں اور محبت اولاد کے لیے طاقت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہوتی ہیں، ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات، اور پسماندگان کے صبرِ جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔