مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد

130
Barrister Aqeel Malik

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہے ۔

منگل کو اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بیلسٹک میزائل شاہین-ٹو کاکامیاب تجربہ ہماری مسلح افواج کے عزم اورتکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ کامیابی قوم کے دفاع کے لیے ہماری مضبوطی کی عکاس ہے، اس سنگ میل میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام ہے۔