مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے کی ملاقات

66
APP12-06 ISLAMABAD: March 06 – Advisor to Prime Minister for National History & literary Heritage meeting with Dr Marc Barety, Ambassador of France to Pakistan at NH&LH. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) فرانس پاکستان میںقدیم تہذیبی آثارومقامات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال میں فنی مہارت اور تعاون فراہم کرے گا جبکہ علم وادب اور فن وثقافت کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک باہمی روابط کو فروغ دیں گے۔ اس امر پر اتفاق پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے اور قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ فرانس کے سفیر نے مشیر وزیراعظم سے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منگل کو ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان صدیقی نے حکومت فرانس کے پاکستان میں تاریخی مقامات ، مہر گڑھ سمیت قدیم تہذیبوں کی دیکھ بھال میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ساٹھ برس کے دوران فرانس نے شعبہ آرکیالوجی میں پاکستان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔