مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا رومینہ خورشید عالم،ذوالفقار احمد چیمہ، ڈاکٹر جمال ناصر کے ہمراہ شہرکتاب میں کیفے ،ریڈنگ روم کا افتتاح

110
APP29-10 ISLAMABAD: March 10 – Advisor to Prime Minister on National History & Literary Heritage, Irfan Siddiqui addressing during the inauguration of Shehar-e-Kitab Literary Sitting by National Book Foundation. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کتاب دوستی کا کلچر عام کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی شہرکتاب قائم کیاجارہاہے۔ والدین لیپ ٹاپ اورکھلونوں کے ساتھ کتاب سے بچوں کا رشتہ مضبوط بنانے کے لئے کردار اداکریں۔ کتاب دوستی کا کلچر عام کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے زیراہتمام ایف سیون مرکز اسلام آبادمیں قائم شہر کتاب میں دو نئی سہولتوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ شہرکتاب میں ’ریڈنگ روم‘ اور ’کیفے‘ کا قیام دارالحکومت کے شہریوں کے لئے ایک اور تحفہ ہے۔ مارچ2016 کو قائم ہونے والے شہر کتاب میں اسلام آباد کے شہریوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔یہ ان کی کتاب دوستی کا ثبوت ہے۔ شہر کتاب میں30سٹالز قائم ہیں جہاں سے مقامی شہریوں خاص طورپر طلبا وطالبات کو ہر قسم کی کتب اور درسی سامان مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے۔ اب کیفے اور ادبی بیٹھک کی فراہمی سے شہر کتاب کی رونق مزید بڑھے گی اور پاک ٹی ہا?س کی یاد تازہ کرے گی۔