34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن کی زیرصدارت مختلف محکموں میں سالانہ آگاہی...

مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن کی زیرصدارت مختلف محکموں میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی زیر صدارت محکمہ صحت، زراعت، لائیو سٹاک فیشریز و کوآپریٹیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد اور موجودہ پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں اور صوبائی انسپکشن ٹیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی کو حکام نے پلان پر عملدرآمد، کارکردگی،اسٹیئرنگ کمیٹیوں کی تشکیل جبکہ دیگر ٹاسک پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی نے اجلاس میں محکموں میں کفایت شعاری، اصلاحات اور بجلی کے استعمال میں اعتدال پر زور دیا۔مشیر مصدق عباسی نے اجلاس میں ہدایات جاری کی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ وقت و وسائل کو بچایا جاسکے۔ ایف ایم ریڈیو کے پروگرامز کے ذریعے محکموں کے عوام کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔ اس طرح ایماندار افسران کو سراہا جائے، اداروں میں شکایات کے حل کے لیے شکایات سسٹم کو مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی کو کلیدی قرار دیتے ہوئے تمام ٹاسکس پر بروقت عملدرآمد کی تاکید کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں