25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںمشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کا نوشکی حادثے پر...

مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کا نوشکی حادثے پر اظہار افسوس ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے نوشکی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے نوشکی میں پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے شدید جانی نقصان ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جھلس گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

افسوسناک واقعے میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ مینا مجید بلوچ نے اس امر کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور سول ہسپتال کوئٹہ و بولان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کو علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ مشیر کھیل و امور نوجوانان نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس پر دل رنجیدہ ہے۔ جبکہ اس جیسے سانحات میں عوامی غفلت اور لا شعوری بھی ایک وجہ ہے، ان کا کہنا تھا جب کہیں آگ لگنے کے حادثات ہوں تو کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے پاس نہ جایا جائے جبکہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

آخر میں مینا مجید بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں