کراچی ۔31اگست (اے پی پی): نگران وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی ایئر مارشل (ر)فرحت حسین خان اور سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم نے سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز، کراچی کا دورہ کیا ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سول ایوی ایشن کے مکمل اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کا سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ اوردیگر افسران نے استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈی جی سی اے اے اور اعلیٰ حکام نے مشیر برائے ہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں تمام منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384698