اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر48 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں مشینری کی درآمدات پر4.496 ارب ڈالرکاصرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری کی درآمدات کاحجم 8.67 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مارچ میں مشینری کی درآمدات پر341 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مارچ کے 921 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 63 فیصدکم ہے،فروری کے مقابلہ میں مارچ میں مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی کمی ہوئی ہے، فروری میں مشینری کی درآمدات کاحجم 421 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں کم ہوکر341 ملین ڈالرہوگیا۔