مشینری کی قومی درآمدات میں اکتوبر کے دوران 94.3فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

132
imports increased

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اکتوبر 2024کے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 94.3فیصد اضافہ ہواہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.3 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر 2023 کے دوران مشینری کی ملکی درآمدات 7.36 ارب روپے رہی تھیں۔

اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر2024 کے د وران مشینری کی قومی درآمدات میں 6.94ارب روپے یعنی 94.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔