مشینری گروپ کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 38 فیصد کمی

82
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.769 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر2.848 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

ستمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، ستمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 473 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرمیں 982 ملین ڈالرتھا،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر29 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات پر668 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں کم ہوکر473 ملین ڈالرہوگیا۔