اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ملک کی مشینری گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سا ل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل2024 میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 8.501 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2023 میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 5.812 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جون 2024 میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 893 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خر چ ہوا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 118 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل جون میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 409 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادو ں پر 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 848 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جون میں 893 ملین ڈالر ہو گیا۔