اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ملک میں مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21.43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 5.044 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.43 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر4.154 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر64.36 فیصدکی نموہوئی ہے اس ماہ مشینری گروپ کی درآمدات پر689.87 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال فروری میں 419.72 ملین ڈالرتھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8.07 فیصدکی کمی ہوئی، جنوری میں میں مشینری گروپ کی درآمدات پر750.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں کم ہوکر689.87 ملین ڈالر ہوگیا۔