مصالحہ جات کی برآمد سے گذشتہ ماہ 7.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، شماریات بیورو

71
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستا نے 7.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں23.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، نومبر میں مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستان نے 6.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا جبکہ دسمبر میں مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 7.6ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔