مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں اکتوبر کے دوران18.4 فیصد کمی

141

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):مصالحہ جات کی قومی برآمدات میںاکتوبر 2024ء کے دوران 18.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 2.52 ارب روپے رہی تھی جبکہ اکتوبر 2023ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 3.09 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح اکتوبر 2023ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2024ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 0.57 ارب روپے یعنی 18فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔