مصباح الحق بطور کپتان (کل) ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لیں گے

120

کرائسٹ چرچ ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے سینئر بلے باز مصباح الحق بطور کپتان (کل) جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی پانچ روزہ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لیں گے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 14ویں کپتان بن جائیں گے، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 109 میچز میں پروٹیز کی قیادت کی۔