برج ٹاﺅن ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ 99 رنز پر آﺅٹ ہونے والے بد قسمت کھلاڑی بن گئے۔ مصباح کالی آندھی کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 99 کے انفرادی سکور پر جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، مصباح ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ 3 مرتبہ 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری سکور نہ کر سکنے والے بدقسمت کھلاڑی ہیں۔