مصباح الحق کو ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 49 رنز کی ضرورت

107

کنگسٹن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 49 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مصباح (آج) جمعہ کو کالی آندھی کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، گرین شرٹس کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 9977 رنز بنا رکھے ہیں۔ مصباح الحق نے اب تک 72 میچز میں 4951 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 سنچریاں شامل ہیں۔