مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

مصباح الحق نے اپنی جلد رٍٍیٹائرمنٹ کے امکانات کو رد کردیا، ریٹائرمنٹ لینا ہوتی تو اب تک لے چکا ہوتا ،انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل چیلنج ہے جسے قبول کرنے کیلئے تمام ٹیم تیار ہے، دورہ انگلینڈ میں محمد عامر اور یاسر شاہ پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو
لاہور۔17 جون(اے پی پی )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی جلد ریٹائرمنٹ کے امکانات کو رد کردیا ۔رائل پام میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایدھی فاﺅنڈیشن کی مشترکہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ان کے کیئرئرکی آخری سیریز نہیں ہے اور اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ لینا ہوتی تو اب تک لے چکے ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے اور ان کا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل چیلنج ہے جسے قبول کرنے کے لئے تمام ٹیم تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ بڑے چیلنج میں پرفارم کرنے میں زیادہ پہچان ملتی ہے ۔