لاہور ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا ‘ قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگرعہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مصباح کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریزکاآخری میچ ہمیشہ یادرکھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کافی حدتک مطمئن ہوں کہ ویسٹ انڈیز میں اچھی سیریزکھیلی، ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کا پہلی دفعہ سیریز جیتنا بہت بڑی بات ہے اور اس پر نہ صرف قومی ٹیم بلکہ پوری قوم خوش ہے۔