مصباح الحق کی کپتانی میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5ٹیسٹ میچز کھیلے، تین میں کامیابی

117

لاہور ۔ 19اپریل (اے پی پی) مصباح الحق کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ مصباح الحق کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے تین میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔