مصباح الحق ہماری کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتان ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے ملک کے دور دراز علاقوں میں تربیتی کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں،چیئر مین پی سی بی شہر یار خان

106

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق ہماری کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتان ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے ملک کے دور دراز علاقوں میں تربیتی کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں،سپاٹ فکسنگ میں ملوث چار کھلاڑیوں کے متعلق فیصلہ ٹربیونل کریگا،بھارت کیساتھ سیریز نہ ہونے سے ہمیں 100ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے،ہر اچھا کھلاڑی اچھا کوچ نہیں بن سکتا جبکہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن لاہور اور کراچی میں کھیلا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی اور سینٹ کی بین الصوبائی رابطہ کی کمیٹیوں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا