قاہرہ ۔31جولائی (اے پی پی):مصرمیں ایک باپ نے اپنے چاربچوں کوقتل کردیا۔ العربیہ کےمطابق مصر کی قلیوبیہ گورنری میں پیش آنے والے اس واقعے نے ہر طرف غم وغصے اور صدمے کی لہر دوڑگئی ۔ قلیوبیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز کو گاؤں حلبہ میں 4 لاشوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر اس مقام پرپہنچ کر معلوم کیا تو پتا چلا یہ لاشیں 4 حقیقی بھائیوں کی ہیں جن کی عمریں 5سے 21 سال کے درمیان ہیں اور ان سب کو ان کے والد نے قتل کر دیا تھا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ بیوی کے گھرسے نکلنے کے بعد والد کی نفسیاتی حالت خراب تھی۔ قتل عام کے بعد سکیورٹی فورسز نے والد گھر سے گرفتار کر لیا۔اس نے اپنے بچوں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔