- Advertisement -
قاہرہ ۔28فروری (اے پی پی):مصر کی منصورہ یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال میں ڈائجسٹو اینڈ لیور یونٹ کی میڈیکل ٹیم نے 15 سالہ لڑکے کے پیٹ سے نگلے گئے13 سکے نکال لیے۔العربیہ کے مطابق یہ سکے لڑکےنے نگل لیے تھے۔
کہانی اس وقت شروع ہوئی جب سکے نگلنے کے دوران شدید درد میں مبتلا لڑکے کو ہسپتال لایا گیا، اس کے سینے کا ایکسرے کیا گیا تو غذائی نالی میں سکوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔شعبہ امراض معدہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایز کے سامنے کیس پیش کیا گیا تو انہوں نے غذائی نالی سے سکہ نکالنے کے لیے فوری اینڈوسکوپی کرنے کا فیصلہ کیا۔
- Advertisement -
طبی ٹیم بغیر کسی پیچیدگی کے غذائی نالی سے تمام 13 سکے نکالنے میں کامیاب ہوگئی اور مریض کو صحت یاب ہونے تک طبی نگہداشت میں رکھا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567215
- Advertisement -