قاہرہ۔ 5 اگست (اے پی پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کار دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ مصر کی وزارتِ صحت خالد میگاہد کے مطابق دھماکہ قاہرہ کے مرکزی علاقے میں ایک کینسر ہسپتال کے قریب ایک کار حادثے کے بعد ہوا جس میں 19 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 30 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ مصر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کار حادثے کے بعد ہوا جب سڑک کی غلط سمت میں جاتی ہوئی ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی تین کاروں سے ٹکرا گئی،گاڑیوں کے تصادم سے زور دار دھماکے کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم پولیس ذرائع نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔