قاہرہ ۔1فروری (اے پی پی):مصر میں خود غرض شخص نے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا اہلیہ اور تین بچوں کے اخراجات اور علاج سے خود کو یہ کہہ کر بری الذمہ کرلیا کہ شادی سے قبل میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے سات برس بعد اچانک انکشاف ہوا کہ خاتون اور تینوں بچوں کو لیوکیما کا مرض لاحق ہے۔
اس کا علم ہونے پر شوہر نے بیوی کو نہ صرف طلاق دی بلکہ بچوں کی بیماری اور ان کے علاج کے اخراجات سے بھی یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گیا کہ مجھے اندھیرے میں رکھتے ہوئے شادی کی گئی اور مرض کے بارے میں لاعلم رکھا گیا۔
خاتون وکیل نھی الجندی نے کہا ہے کہ عدالت نے ابتدائی سماعت میں میری موکلہ کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے بچوں کے نفقے کی مد میں 3 ہزار مصری پونڈ ماہانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔