مصری صدر کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور

144
مصری صدر کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور

قاہرہ ۔25نومبر (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امن عمل کی بحالی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق قاہرہ میں سپین اور بیلجئم کے وزرائے اعظم کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران مصری صدرنے کہا کہ 30 برسوں سے یہ تنازع لٹکا ہوا ہے۔ نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمیں ایک مختلف طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں عالمی برادری کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اور اسے اقوام متحدہ میں لانا شامل ہے۔ یہ سنجیدگی کو ظاہر کرے گا۔ مصری صدر نے کہا کہ رفح کراسنگ کو بند نہیں کیا اور نہ اسے کریں گے۔ غزہ میں شہریوں کےلیے امداد ہر صورت میں داخل ہونی چاہیے۔

مصری صدر نے کہا کہ قاہرہ نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی 70 فیصد امداد فراہم کی ہے۔ السیسی کا یہ بیان اسرائیل اور حماس کے درمین جنگ بندی کے پہلے دن سامنے آیا ہے جس میں حماس اور دیگر فلطسینی گروپوں کی طر ف سے اسرائیل کی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں یرغمال بنائے گئے قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔