قاہرہ۔29اکتوبر (اے پی پی):مصر میں متعدد کاروں کے تصادم میں 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ کی بیحیرہ گورنری کے قریب ایک صحرائی سڑک قاہرہ،الیگزینڈریا روڈ پر سفر کرنے والی ایک کار سے تیل کے اخراج کی وجہ سے 64گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئی اور اس دوران 29کاریں مکمل جل گئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والو ں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نےمزید بتایا کہ اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مصر میں ہر سال تیز رفتاری، سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران مصر نے ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے اپنے سڑکوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کیا ہے۔