مصر میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی

30
Two vehicles collide in Egypt
Two vehicles collide in Egypt

قاہرہ ۔6جولائی (اے پی پی):مصر میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سینیچر کو شمالی مصر میں دو گاڑیوں کے تصادم میں نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ المنوفیہ کمشنری میں قاہرہ الاسکندریہ روڈ پر پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ منی بس ڈرائیورغلط سمت سے سامنے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔مصری پراسکیوشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغازکردیا۔ کرینوں کی مدد سے تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔مصری وزارت صحت نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔