26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصر میں شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے...

مصر میں شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا

- Advertisement -

قاہرہ۔11مئی (اے پی پی):مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

العربیہ کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

- Advertisement -

پراسیکیوشن میں ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا ہے جبکہ نعش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں