27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصر میں فوجی مشق "برائٹ سٹار 2025" کا آغاز، سعودی عرب کی...

مصر میں فوجی مشق "برائٹ سٹار 2025” کا آغاز، سعودی عرب کی شرکت

- Advertisement -

قاہرہ ۔1ستمبر (اے پی پی):مصر میں فوجی مشق "برائٹ سٹار 2025″کا آغازکردیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مصر میں فوجی مشق برائٹ سٹار’النجم الساطع 2025‘ کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب اوردوست و برادر ممالک کے دستوں کے ساتھ شریک ہے۔ مسلح افواج کی تربیت اور اپ گریڈیشن کے نگران اعلی بریگیڈیئر عادل البلوی نے بتایا’مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور باہمی تجربے سے مستفید ہونا ہے۔

واضح رہے عسکری مشق ’النجم الساطع 2025‘ مصر کے محمد نجیب بیس پر ہو رہی ہے جس کا مرکزی ہدف دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کارروائیاں، غیرروایتی جنگ، لاجسٹک سپورٹ اور بحری سلامتی کے علاوہ طبی انخلا کے آپریشنز کئے جائیں گے۔فوجی مشق برائٹ سٹار میں شریک دستے لائیو ایمبونیش کے ساتھ فائرنگ کی مشق اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بھی مشقیں کریں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں