نینسی۔20اگست (اے پی پی):مصر نے ورلڈ جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 1-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2022 کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر نینسی میں جاری ہیں
، ہفتہ کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مصر نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گیمز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، پہلے میچ میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کو مصر کے کریم التورکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،
دوسرے میچ میں پاکستان کے نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مصری حریف محمد نصیر کو ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے اصحاب عرفان مصر کے محمد زکریا کو شکست دینے میں ناکام رہے، اس طرح مصر نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔