اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان مصر انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئین سیریز 2017کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے ۔ مصر نے یہ چیمپئین سیریز 2مقابلہ میں 3سے جیت لی۔ اتوار کوآ ئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یہ چمپیئن شپ 12سے 14جولائی تک مصحف علی میر سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سیریز کے آخری روز دو میچ کھیلے گئے،پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے کھلاڑی ابو الگھرکو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے فرحان محبوب نے مصری کھلاڑی کریم عبدالغواد کو شکست دی ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان مصر انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئین سیریز 2017کا فائنل میچ دیکھا، انہوں نے سیریز کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62596