مصر کا مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب سے اموات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

112
مصر کا مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب

قاہرہ ۔13ستمبر (اے پی پی):مصر  نے مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب سے اموات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں مراکش اور لیبیا کو فضائی و بحری ہر دو راستوں سے ہنگامی انسانی امداد روانہ کرنے اور ہر طرح کا انسانی تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

بیان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے ان ممالک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مراکش اور لیبیا کے بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے مصر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مراکش وزارت داخلہ نے جمعہ کے دن آنے والے زلزلے میں اس وقت تک تین ہزار کے قریب اموات اور 2 ہزار 562 کے زخمی کی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے حکومتی ذرائع صحت کے مطابق ملک کے مشرق میں سیلاب کی وجہ سے اموات 3 ہزار سے بڑھ گئی ہیں ۔ ریڈ کریسنٹ نے لاپتہ افراد کی تعداد 10 ہزار بتائی ہے۔