22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصر کے مغربی صحرا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر برآمد،...

مصر کے مغربی صحرا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر برآمد، نارتھ لوٹس ڈیپ 1 کنویں سے یومیہ 1,835 بیرل خام تیل اور 70 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی

- Advertisement -

قاہرہ۔28اگست (اے پی پی):مصر کے مغربی صحرا میں نارتھ لوٹس ڈیپ 1 کنویں کی ایکسپلوریشن سرگرمیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس سے یومیہ 1,835 بیرل خام تیل اور 70 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت پیٹرولیم و معدنی وسائل نے بتایا کہ اس نئے کنویں کے ذخائر کا تخمینہ 50 لاکھ بیرل آئل ایکویویلنٹ لگایا گیا ہے۔

یہ کنواں عجیبہ پٹرولیم کمپنی کے زیر انتظام ہے جو مصر کی جنرل پٹرولیم کارپوریشن اور اٹلی کی کمپنی اینی کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اسے پہلے ہی پروڈکشن میپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ جدید ہوریزونٹل ڈرلنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے پہلی بار مغربی صحرا کے نارتھ روزا فیلڈ میں اہم کامیابی حاصل ہوئی، اس کے نتیجے میں یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 550 بیرل آئل ایکویویلنٹ کی اضافی پیداوار ممکن ہوئی جو روایتی شرح پیداوار کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔عجیبہ کمپنی کے چیئرمین ثروت الجندی نے بتایا کہ کمپنی کی 2024/2025 کی سرمایہ کاری 404 ملین ڈالر رہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے مستحکم پیداوار برقرار رکھی جس میں خام تیل کی یومیہ پیداوار اوسطاً 26 ہزار بیرل اور قدرتی گیس کی پیداوار 77 ملین کیوبک فٹ یومیہ رہی۔ مصر میں اینی کی ذیلی کمپنی انٹرنیشنل ایجپشن آئل کمپنی کے صدر فرانسیسکو گاسپاری نے کہا کہ مغربی صحرا غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس خطے میں منصوبے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں