قاہرہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) مصر کے نامور اداکار محمود عبدالعزیز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 90 سے زائد فیچر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مصر کے نامور ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا۔ مصری اداکار کے ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود عبدالعزیز علالت کے باعث قاہرہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ شب انتقال کر گئے ہیں۔