مصر کے وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں سیشن میں شرکت کےلئےاسلام آباد پہنچ گئے

78

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں سیشن میں شرکت کےلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔

ان کی آمد پر وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے ان کا استقبال کیا۔