32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںمصنوعی ذہانت سے عالمی سطح پر 40 فیصد روزگار کے متاثر ہونے...

مصنوعی ذہانت سے عالمی سطح پر 40 فیصد روزگار کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):مصنوعی ذہانت کی عالمی مارکیٹ 2033 تک جرمنی کی معیشت 4.8 ٹریلین ڈالر کے مساوی ہونے کی توقع ہے ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی مارکیٹ کے پھیلائو کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر نصف کے قریب روز گار کے مواقع بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے عالمی سطح پر معیشتوں کی ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی جن سے ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے تاہم دوسری جانب ٹیکنالوجی کے نتیجہ میں پہلے سے موجود عدم مساوات میں بھی اضافہ کے خدشات بھی ہیں۔

- Advertisement -

یو این سی ٹی اے ڈی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت عالمی سطح پر پیداوار کے فروغ کے نئے امکانات کے ساتھ ساتھ آٹو میشن کے خدشات کے نتیجہ میں 40 فیصد روزگار کے مواقع کو بھی متاثر کر سکتی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں