17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومتجارتی خبریںمصنوعی ذہانت سے پاکستان اپنی صنعت کاری کو جدت کی راہ پر...

مصنوعی ذہانت سے پاکستان اپنی صنعت کاری کو جدت کی راہ پر گامزن سکتا ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) گیگا فیکٹریوں سے پاکستان اپنی تقدیر بدل سکتا ہے اور صنعت کاری کو جدت کی راہ پر گامزن سکتا ہے جس سے روایتی شعبوں پر انحصار کم ہو گا اور ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا جا سکے گا۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے آئی گیگا فیکٹریاں معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ ان کی آمد سے پاکستان کو نئے مواقع میسر آئیں گے اور وہ اے آئی کے عالمی صنعتی منظرنامے میں ایک مسابقتی کھلاڑی بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، آٹومیشن اور سمارٹ سسٹمز سے لیس یہ کارخانے تمام شعبوں میں پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور مسابقت سے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اہم پوزیشن میں لا سکتے ہیں۔ جس سے مقامی کاروبار موثر انداز میں ترقی کرنے کے قابل ہوں گے اور ان کی کاروباری صلاحیت اور اختراع کو فروغ ملے گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اے آئی گیگا فیکٹریوں سے صنعتوں میں مینوفیکچرنگ کے عمل کو بہتر بنانے، لاگت کو کم کرنے اور پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ صنعتی فضلہ بھی کم سے کم پیدا ہو گا۔

اس سے نہ صرف برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی راغب کیا جا سکے گا اور ہنر مند افرادی قوت کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کا استعمال پیشین گوئی کے تجزیات اور سمارٹ سسٹمز کے ذریعے زراعت میں پانی کی بچت، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنا کر زرعی انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پاکستان کو اے آئی ریسرچ، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل پالیسیوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں