اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں۔
ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔