24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے، میئر...

مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے، میئر کراچی

- Advertisement -

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سے کچرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ذہنی صفائی بھی کریں گے، کراچی کے مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے، اپنے وعدے کے مطابق اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، کراچی کے ساتوں اضلاع اور تمام پچیس ٹائونز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے، عیدالاضحی کے فوری بعد نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا، عید کے دنوں میں آلائشیں اٹھانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع ملیر کے توسیع علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ، ہینگ زو کمپنی کے سی ای او مسٹر پینگ، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے فیتہ کاٹ کر صفائی ستھرائی کے کاموں کا افتتاح کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے لئے جو ڈسٹ بن چاہئے ہوتے ہیں وہ اب خود بنائیں گے، مضافاتی علاقوں سے بھی کچرا صاف کریں گے، بلاول بھٹو نے جو عوام سے وعدہ کیاہے وہ اب پورا کریں گے، کراچی کے تمام پچیس ٹائون میں کچرے کے ڈبے یکساں طور پر تقسیم کریں گے، کراچی سے لاکھوں ٹن کچرا ہم نے ہی صاف کیا ہے، آج صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی جو خراب صورتحال نہیں جو ماضی میں ہوا کرتی تھی، کراچی کے تمام بلدیاتی ادارے متحرک و فعال ہیں اور اپنے فرائض بھرپور اور بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا ٹینڈر جاری کیا چکا ہے، 11 جون کو ٹینڈر کھول دیئے جائیں گے اور عید کے بعد نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا جائے گا، اگلے ہفتے تمام ٹائون چیئرمینز کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ان کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کریں گے، کے ایم سی نے اپنی مشینری میں بھی اضافہ کیا ہے، سابق میئر کراچی وسیم اختر کے دور میں جو پمپ بند تھے ان کو بھی فعال کردیا ہے،

ہم جتنی بھی اس شہر کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، آنے والے وقت ہمارے شہر اور صوبے کے لئے بہتر ہوگا، شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے گریز کریں جب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی تھا تو میں نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگائی تھی کچھ لوگ عدالت چلے گئے تھے اور حکم امتناع حاصل کیا تھا، بلاول بھٹو زرداری ہم سے سوال کرتے ہیں اور شہر کے حالات سے متعلق دریافت کرتے ہیں، جو لوگ کہتے ہیں کہ کراچی والوں کو اسلحہ دے دو انہوں نے ماضی میں لوگوں سے قلم چھینا۔

میئر کراچی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اسٹریٹ کریمنل کو لگام ڈالنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کام کروا رہی ہے اور ایم کیو ایم ان کاموں پر جھنڈے لگا لیتی ہے، اب فوٹو کلچر کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور جو لوگ کام کر رہے ہیں عوام ان کو جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے اگر عدالت میں چیلنج ہوں گے تو شہر کے معاملات کس طرح چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ساز لوگوں نے سوچ سمجھ کر ہی قانون بنایا تھا۔ میئر کراچی نے کہا کہ مصطفی کمال کے دور میں نالوں پر مکانات اور دکانیں بنائی گئیں، کراچی میں ماضی میں چائنا کٹنگ، یوکے کٹنگ، امریکہ کٹنگ اور کینیڈا کٹنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت میئر اور ڈپٹی میئر بارشوں میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں سو کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، آلائشوں سے متعلق شکایت کی صورت میں شہری 1128 ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو کا وعدہ تھا یہ عوامی بلدیاتی حکومت ہوگی۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر میں ڈسٹ بن کا فقدان تھا ایک ہزار ڈسٹ بن تیار کئے جاچکے ہیں، انہیں علاقوں میں پہنچایا جائے گا، میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کی دیکھ بھال کریں عمومی طور پر یہ ڈسٹ بن چوری ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عیدالاضحی کے موقع پر کام کرکے دکھایا تھا اور اس مرتبہ بھی کام کرکے دکھائیں گے۔ ہینگ زو کے سی ای او مسٹر پینگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں