اسلام آباد ۔06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہترین ذرائع ہی مستحکم اور مضبو ط پاکستان کی بنیاد بنیں گے۔ انہوںنے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے رڑیانہ میں سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ یہ محمدنواز شریف کی وژنری قیادت ہی تھی کہ جس نے 90 کی دہائی میں پاکستان کو موٹروے کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے کامنصوبہ بنایا اور وہ جانتے تھے کہ یہ ایک منصوبہ ایساہے کہ جو پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنادے گااور پاکستان خطے کی ایک مضبوط معاشی طاقت کو طور پر جانا جائے گا۔