اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے کہا ہے کہ مضبوط علاقائی روابط پاک چین اقتصادی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔
سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز ( سی اے ایس ایس ) نے ایک ممتاز چینی وفد کی میزبانی کی جس میں شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز (ایس آئی آئی ایس )، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز ( سی آئی سی آئی آر) اور سیچوان اکیڈمی آف سوشل سائنسز (ایس اے ایس ایس ) کے اسکالرز شامل تھے۔ ایس آئی آئی ایس کے ڈائریکٹر لو زونگزی، سی آئی سی آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر وانگ بھی وفد میں شامل تھے۔
فورجنگ سٹرانگ بانڈز کے حوالہ سے سی اے ایس ایس نے پاک چین تعلقات اور باہمی تعاون پر نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے چینی وفد کا خیرمقدم کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس نے پاک چین تعلقات پر گہرائی سے بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا اور اس تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے راہیں تلاش کیں تاکہ باہمی فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ سفیر جلیل عباس جیلانی، سابق سیکرٹری خارجہ اور صدر سی اے ایس ایس ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے گول میز کانفرنس کی نظامت کی۔
ڈاکٹر زونگیزی نے اپنی گفتگو میں پاک چین تعلقات کے اقتصادی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی اور مختلف چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات کی کمیونٹی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر وانگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اس ابھرتے ہوئے جیوسٹریٹیجک ماحول میں جو تزویراتی مسابقت کے سیاق و سباق کو پیش کیا۔ دیگر مقررین نے خطے کی غیر مستحکم سیکورٹی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاہ نےایرو اسپیس کے شعبہ میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اس شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔اپنے اختتامی کلمات میں سی اے ایس ایس کے صدر، ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے دورہ کرنے والے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے علمی مباحثوں سے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو مزید تقویت ملے گی۔