مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام فری بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری

180
Badminton tournament

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام فری بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ شہباز سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں جاری ہے۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نےکہا کہ فری بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی فون نمبر5354000-0321 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر تربیتی کیمپ میں سکول کالجز کے طلبا وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا گیا ہے۔ یہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لئے تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔