مظالم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے، سید فخر امام

43
وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلان کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو قدم اٹھایا ہے وہ کشمیر کمیٹی کواٹھانا چاہئے تھا، چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ بات سید فخر امام نے کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید فخر امام نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں ملک بھر کی نمائندگی موجود ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم سب مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے جو مظالم کشمیریوں پر ڈھائے جا رہے ہیں ان کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی مگر وہ ان کی آزادی سلب نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک ہی موقف ہے کہ وہ اس خطے کے امن و امان کو تباہ برباد کرے۔ وہ اس خطے کی اجارہ دری حاصل کرنے کیلئے ہر ناکام اور نا پاک حربہ استعمال کر رہا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کشمیر پاکستان سے کبھی جدا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے قراردادیں منظور کیں جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہمارا موقف درست اور جائز تھا جو کشمیری عوام اور انسانی حقوق کی ترجمانی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دیانت دار انسان ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہئے، ہم سب متحد ہو کر پاکستان کا مفاد حاصل کر سکتے ہیں۔ ا