مظفرگڑھ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی زیر قیادت مظفرگڑہ پولیس کی منشیات وشراب کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران 97 کلوگرام چرس،200 بوتل سمیت 2700لیٹر شراب اور 160لیٹر لہن برآمد کرلی گئی، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یہ ہمارے معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور ان کی خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، منشیات وشراب فروش ہمارے معاشرے کے نوجوانوں کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور مظفرگڑھ پولیس ان کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دے گی۔
ڈی پی او کاکہنا تھا کہ ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385182